• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریملن کپ:شراپووا اپنے ہی ملک میں ناکام ،پہلے مرحلے میں باہر

ماسکو ( جنگ نیوز) روس میں جاری کریملن کپ میں منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں میں روسی گولڈن گرل ماریہ شراپووا کو سلواکیہ کی ماگڈا لینا رائبریکووا کے ہاتھوں 6-7، 4-6سے شکست ہوگئی ۔دیگر مقابلوں میں میزبان ملک کی داریا کاستاکینا نے اپنی ہم وطن انستاسیا پیولیچنکووا کو 7-6، 6-1،جرمنی کی جولیا جورجئیس نے روس کی پولینا مونووواکو 6-0، 6-3،رومانیہ کی ارینا کمیلیا بیگو نے روس کی الینا رائباکینا کو 6-1، 3-6، 6-3، روس کی نتالیہ وکھلینتسوا نے ایسٹونیا کی کائیا کینیپی کو 6-3، 6-2سے زیر کیا ۔دوسری جانب مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بوسنیا کے دامر زمہور نے اٹلی کے تھامس فیبیانو کو 6-3، 0-6، 6-2سے شکست دے دی ۔ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں راجریو سلوا نے میزبان ملک کے ایوجینی ڈونسکی کو 6-3،7-5،جمہوریہ چیک کے لوکاس روسل نے روسی پلیئر کوستانتن کرواچک کو 4-6، 6-3، 7-6سے زیر کیا ۔
تازہ ترین