• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم اختر کو ورلڈ اسنوکر کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

کراچی(شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کی خصوصی درخواست پر آئی بی ایس ایف نے پاکستان کے نسیم اختر کو ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دیدی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کے کوچیئرمین عالمگیر شیخ کے مطابق چیمپئن شپ دوحا میں نومبر 17 سے 27 نومبر تک منعقد ہوگی۔ اس ہمارے تین کھلاڑی اس میں شامل کئے گئے تھے لیکن ہم نے انڈر 18 ورلڈ چیمپئن شپ والے نسیم اختر کیلئے ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی خصوصی درخواست کی جس پر انہوں نے نسیم اختر کو وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے ایونٹ میں شامل کرلیا ہے۔ اس طرح اب پاکستان چار کھلاڑی قطر جائیں گے۔
تازہ ترین