• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستایس سال قبل سرحد عبور کر کے پاکستان پہنچنے والا بھارتی شہری واپسی پر گرفتار

لاہور (خالد محمود خالد) 27سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان پہنچنے والا بھارتی شہری بالآخرمبینہ طور پر پانچ ہزار روپے رشوت دے کر واپس بھارت چلا گیا جہاں اسے پاکستانی جاسوس ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کا رہائشی حسن خان 1990ء میں جیسلمیر کے راستے اپنے بیمار بہنوئی کی عیادت کرنے غیر قانونی طور پرسرحد عبور کرکے پاکستانی علاقے عمر کوٹ پہنچااس کی بہن کی شادی 1970ء کی دہائی میں پاکستان کے عمر کوٹ میں ہوئی تھی اس وقت دونوں ملکوں میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے لوگ بآسانی ایک دوسرے ملک میں جا کر شادی کر سکتے تھے۔بہنوئی کی تیمار داری کے بعد وہ واپس بھارت جانے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا اور بالآخر اس نے پاکستان میں ہی رہائش اختیا ر کر لی۔حسن خان عمر کوٹ میں کئی سال اپنے بہنوئی کے فارم ہائوس کی دیکھ بھال کرتا رہالیکن کچھ سال قبل جب اس کے بہنوئی کا انتقال ہو گیا تو اس نے دوبارہ بھارت جانے کی کوشش شروع کر دی۔
تازہ ترین