• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران کرپشن میں مصروف، سندھ کی آبادی کم دکھانا سازش ہے،قوم پرست رہنما

ٹھٹھہ(نامہ نگار) جئے سندھ تحریک کرنانی گروپ کے رہنماء شبیر جمالی، سورھیہ سندھی، انور کرنانی، نصیر منگی نے کہا ہے کہ حکمران سندھ کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کرنا در اصل سندھ کے وسائل پر قبضے کی سازش ہے، غیر مقامی افراد کو آباد کرکے سندھ کو ایک کالونی میں تبدیلی کیا جا رہا ہے،سندھی قوم کے ووٹ کی حکمرانوں کے لیےعزت کا اندازہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے توہین آمیز بیان والی ویڈیو سےہوگیا ہے۔وہ شہدائےٹھوڑی پھاٹک کی یاد میں پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب کا اہتمام جئے سندھ تحریک شفیع کرنانی گروپ نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ انقلاب کی راہ ہموار کرتا ہے آج انسانی حقوق کی خلاف ورزی عام ہے قومپرست کارکنان کو جبری طور پر لاپتا کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں جئے سندھ تحریک کرنانی گروپ کے رہنماؤں کی جانب سے پیر پٹھو میں ٹوڑھی پھاٹک واقعے کے شہید مالک خشک کے قبر پر حاضری دیکر فاتحۂ خوانی کی گئی، دریں اثناء جئے سندھ قومی محاذ کے چیرمین صنعان قریشی، مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نیاز کالانی، سرور خشک، کیہر انصاری نے بھی کارکنان کے ہمراہ مالک خشک کے قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
تازہ ترین