• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں کانگو وائرس ایک اور نوجوان جاں بحق

کرک (بیورورپورٹ ) ڈینگی کے بعد کرک میں کانگو وائرس نے بھی پنجے گاڑ ھ دئیے ہیں ۔ ایک اور نوجوان کانگوکا شکار ہو گیا ، علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ کرک پرانا بازار کا رہائشی نوجوان عمران کانگو وائرس سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہار گیا ، ڈینگی کے بعد کرک میں کانگو وائرس نے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے چار افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ کانگو وائرس سے نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا ہے جبکہ دوسری طرف کئی افراد کی جانیں لینے کے باوجود بھی لائیو سٹاک اور حکومت نے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے جسکی وجہ سے علاقے میں ڈینگی کے بعد کانگو مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔
تازہ ترین