• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فوجیوں نے کرد جنگجوئوں کی تربیت کا عمل روک دیا

برلن (جنگ نیوز) عراق کے شمالی حصے میں تعینات جرمن فوجیوں نے کرد جنگجوئوں کیلئے تربیتی مشن روک دیا ہے۔ جرمن وزارت دفاع کے مطابق یہ فیصلہ عراقی فورسز اور کرد پیش مرگہ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ جرمن فوج 2014ء سے پیش مرگہ فورسز کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ یہ تربیت دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کا حصہ ہے۔ عراق کے نیم خود مختار علاقے کُردستان کی آزادی کے ریفرنڈم کے بعد بغداد اور کُرد حکام کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ عراقی کی وفاقی فورسز اور کُرد پیش مرگہ فورسز کے درمیان کِرکوک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جھڑپیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین