• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیاں ہٹانے میں تاخیر سے متحدہ حکومت کا معاہدہ خطرے میں ہوسکتا ہے ، غزہ

غزہ (جنگ نیوز) حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر کی طرف سے غزہ پر عائد پابندیوں کو ہٹانے میں تاخیر متحدہ حکومت کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے ایک ماہ قبل اپنی انتظامی کونسل کو تحلیل کرنے کے باوجود غزہ کے عوام کے خلاف پابندیاں باہمی اعتماد کی فضا کو خراب کر رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی ان دو متحارب فلسطینی دھڑوں نے اس ڈیل کو حتمی شکل دی تھی، جس کے تحت حماس غزہ پٹی کو کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر متفق ہوئی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی فلسطینی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے جس میں مسلح حماس شامل ہو ۔ ان کا کہنا ہے حماس کو ہتھیار پھینکا ہوں گے ۔ دوسری جانب اسرائیل میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے بعد مقبوضہ علاقوں سے یہودی آبادکاروں کو نہیں نکالنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امن معاہدہ ہوجاتا ہے تو یہودی آبادکاروں کو مقبوضہ علاقوں ہی میں رہنے دیا جائے۔ واضح رہے کہ فلسطین کا مطالبہ رہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول چھوڑدے اور 1967 سے قبل کی فلسطینی حدود بحال کی جائیںجس کے بعد ہی امن مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔
تازہ ترین