• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود برلن میں ملین مارچ کی قیادت کرینگے

پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ کی قیادت کریں گے۔ جب سے ملین مارچ کا آغاز ہوا ہے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان ڈال دی ہے، ملین مارچ تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے مثبت نتائج ثابت ہوں گےجس سے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی کشمیر ونگ کے چیف صدر اور معروف کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے بعض دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مشتاق خان جدون نے گی اس موقع ملک مشتاق پاشا ،میاں ذوالفقار جیالہ، پرویز چوہدری،کامران یوسف گھمن ،محمد اشرف گوندل ،،منیر ملک ،گلزار لنگڑیال محترمہ آصفہ ہاشمی، محترمہ شیہلارضوی ، ظاہر گورائیہ چوہدری نعیم اور صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر اور وہاں کی مظلوم عوام کے لیے وقف کی ہوئی ہے، ہم اس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور میں فرانس کی تمام کشمیری کمیونٹی اور تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے قائدین و کارکنان اور ہر اس فرد سے اپیل کرتا ہوں جو اس ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا چاہتا ہے وہ اس ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔
تازہ ترین