• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے مزید ڈرون حملے، دوسرے دن بھی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی

Todays Print

پارہ چنار،کابل،راولپنڈی(خبر ایجنسی)امریکا نے ایک بارپھر پاک افغان سرحد پرڈرون حملے تیزکردیئے، دوسرے روز بھی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور حقانی نیٹ ورک کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے، حملے میں جماعت الاحرار کے سربراہ عمرخالد خراسانی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ادھر ایک روزقبل کئے گئے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر26ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کو کرم ایجنسی کے قریب افغان صوبے پکتیا کی حدود میں ڈرون طیاروں کی کارروائی کے نتیجےمیں درجنوں شدت پسند ہلاک ہوگئے۔کرم ایجنسی کے اعلیٰ انتظامی افسر بصیر خان وزیر نے بتایا کہ منگل کو بغیر پائلٹ والے 2ڈرونز نے 4میزائل فائر کیے اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر پیرکو کرم ایجنسی کے قریب ایک کمپائونڈ پر کئے گئے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر26ہوگئی ہے ۔

ابتدائی طورپراس حملے میں 20ہلاکتوں کی اطلا عا ت سامنے آئی تھیں تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ڈرون حملے میں 26افراد ہلاک ہوئے۔جیو کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ افغان علاقے پکتیا میں ہونے والےڈرون حملے میںجماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، عمر خالد خراسانی عرف عبدالولی کو شدید زخمی حالت میں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،عمرخالد خراسانی کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔

تازہ ترین