• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے،آرمی چیف

Todays Print

راولپنڈی(خبر ایجنسی، جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پکتیا میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کےخلاف بھرپورعزم سےلڑنے والےافغان ہمارےبہادر بھائی ہیں،دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے، ادھر آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا ،اس حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپکتیا میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف بھرپورعزم سےلڑنے والےافغان ہمارے بہادر بھائی ہیں،دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ریزالیوٹ سپورٹ مشن اور افغان فوج کی جانب سے آپریشن کرم ایجنسی کی مخالف سمت افغان علاقوں خوست اور پکتیا میں کیا جا رہا ہے،پاکستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا ،اس حوالے سے خبریں غلط ہیں،افغان سرحد کے ساتھ اپنی حدود میں پاک فوج پوری طرح چوکس ہے، بہتر تعاون دونوں ممالک کو پائیدار امن و استحکام کی طرف لے جائے گا، اس سے مشترکہ دشمن کو شکست ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغانستان کے اندرونی علاقوں میں کئی فضائی حملے کئے گئےجن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کے تناظر میں افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، ریزالیوٹ سپورٹ مشن نے افغان علاقوں میں متعلقہ آپریشن کے حوالے سے بروقت تفصیلات کا تبادلہ کیانہ تو پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی فضائی کی خلاف ورزی ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین