• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں سے الجھنے اور ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی،حمزہ شہباز

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اداروں سے الجھنے اور ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی اور اگر خدانخواستہ پاکستان کو نقصان ہوا تو ہم اپنے آپ کو معاف نہیں کرسکیں گے-انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت قومی مسائل سب کو ملکر حل کرنا ہیں، مجھے اپنی فوج سے پیار ہے ، مجھے اپنی پولیس سے پیار ہے اور مجھے اپنی رینجرز سے پیار ہے ہم سب اکٹھے کام کریں گے تو کامیاب ہوں گے-

حمزہ شہباز نے ایوان اقبال میں آل پنجاب حسن قرات اور نعت خوانی کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے- عالمی سطح پر ملک کی ساکھ اور عزت منوائیں گے اور قومی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے-انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ، دہشت گردی پر قابو پانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے سمیت اہم قومی مسائل کا حل جمہوریت کا ثمر ہے - انہوں نے کہا کہ باتوں سے محل نہیں بنتے اس کے لئے سولہ سولہ گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ،قوم کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے ، پالیسیوں کا تسلسل ہی اصل کامیابی ہے ، ہمیں سب کو ساتھ لے کر خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو اصل عبادت ہے-

تازہ ترین