• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دےگا

Todays Print

اسلام آباد( طاہر خلیل) انتخابی تیاریوں پر الیکشن کمیشن پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے گا، پارلیمانی امور کمیٹی کی ہدایت پر الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں او ر انتخابی عملے تربیتی امور سے بھی آگاہ کرے گا، قومی اسمبلی کی پارلیمانی امور کمیٹی کااجلاس ڈاکٹر شذرے منصب علی خان کی زیر صدارت ہوا ، وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شکایات سیل وزارت پارلیمانی امور کو منتقل کیا جاچکا ہے، وزارت حکومت اور مقننہ کے مابین رابطے کا کام کررہی ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس کیلئے قانون سازی اورسرکاری بزنس پارلیمانی امورکمیٹی کی طرف سے بھیجے جاتے ہیں، کمیٹی نے پی آئی اے انتظامیہ کوبھی اگلے اجلاس میں طلب کرلیاہے جس میں پارلیمنٹرنز کی مشکلات پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ناصر خان خٹک نے سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس کی مشاورت کو غیر ضروری قرار دیا۔

چیئر پرسن نے مطالبہ کیا کہ اراکین قومی اسمبلی کو آمدورفت کیلئے ملنےوالے پی آئی اے ٹکٹ کی بجائے نقد رقم دی جائے ، ڈاکٹر شازیہ نے ان کے موقف کی تائید کی ،ایک رکن کمیٹی نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس سے قومی ائر لائن کا مالی نقصان ہوگا۔

تازہ ترین