• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے جنسی ہراساں کیا،چہرے پر تیزاب پھینکنے کا حکم دیا،عائشہ گلالئی

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماعائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، شہرے پر تیزاب پھینکنے کا حکم دیا۔منگل کو سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں ایک پاکستانی سیاستدان ہوں۔ میری پارٹی کے سربراہ عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا۔ اب وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ گلالئی نے عمران خان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے خلاف بولنے پر عمران خان نے کارکنوں کو ان پر تیزاب پھنکوانے کے احکامات دیئے۔ یاد رہے کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کے نام سے جاری احتجاجی مہم نے تہلکہ مچادیا ۔

علاوہ ازیں کراچی سے نیوز ڈیسک کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آسٹریلوی ماڈل کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی وجہ سے ایک اور اسکینڈل کی زد میں آگئے۔آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل نے جعلی اکاؤنٹ سے کیئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے میں عمران خان ہاروی وینسٹائن سے کہیں آگے ہے۔جعلی اکاؤنٹ سے کیئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ جنسی اسکینڈل میں دھنسے ہالی ووڈ ڈائریکٹر ہاروی وینسٹائن تو عمران خان کے مقابلے میں کچھ نہیں۔وہ 2013 میں عمران خان سے لندن میں ایک پارٹی میں ملی تھیں ۔ جہاں عمران خان نے انہیں جنسی طورپر ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔

وہ ایک عیاش شخص ہے،تاہم انہيں خوشی ہے کہ وہ دوبارہ عمران خان سے نہیں ملیں ۔ ہم خواتین کو عمران خان اور ہاروی جیسے افراد سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے ذکر اور ان کی ماضی کی شہرت کی وجہ سے لارا بنگل سے منسوب جعلی اکاؤٴنٹ کے ٹوئیٹس بھی انٹر نیٹ پر آگ کی طرح پھیلتے رہے ہیں اور یہ ٹوئیٹس عمران خان پر ہراساں کرنے کے الزام لگانے والی منحرف پی ٹی آئی رکن عائشہ گلا لئی نے بھی ری ٹوئیٹ کیے۔

تازہ ترین