• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے غلط وارنٹ جاری کئے ،چیلنج کرینگے،فواد چوہدری

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے غلط وارنٹ جاری کئے ہیں جنہیں چیلنج کیا جائے گا،عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم بھی پی ٹی آئی چئیرمین کی توہین برداشت نہیں کریں گے، عمران خان کو روکنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے،ہم نے نیازی سروسز کی منی ٹریل بھی پیش کردی ہے یہ کمپنی عمران خان کی نہیں کیوں کہ وہ شئیرہولڈر نہیں ہیں اور ججز نے بھی کہا ہے کہ کیس ختم ہونا چاہئے جب کہ ہمارے مخالفین کو بھی اب لگتا ہے کہ ان کیسز سے کچھ نہیں نکلے گا اب مخالفین کی جانب سے جعلی اکانٹس استعمال کئے جارہے ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چیف الیکشن کمشنر نے نئی گاڑی مانگی ہے تو کیا یہ توہین عدالت ہوگی، ہائی کورٹ کو بتانا ہے کہ کہاں جائز تنقید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم بھی عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین