• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے ایک ہزار سے زائد اساتذہ کا عمران کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کے پی کے کے ایک ہزار سے زائد اساتذہ نے منگل کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دے دیا۔ بسوں، ویگنوں، کاروں اور پک اپس میں سوار اساتذہ پشاور سے جلوس کی شکل میں اسلام آباد پہنچے اساتذہ کے احتجاجی جلوس کی وجہ سے راول ڈیم چوک میں ٹریفک جام ہوگیا،جلوس بنی گالہ روڈ سے گزرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچا، جلوس میں شریک خواتین نے مرد اساتذہ کے ساتھ مل کر نعرے بازی کی۔ چیئرمین پختونخواہ پروفیسرز لیکچرار ایکشن کمیٹی جمشید خان کی قیادت میں اساتذہ الاونسز اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کررہے ہیں پرامن اساتذہ کے جلوس کی وجہ سے علاقے کے مکین محبوس ہوکر رہ گئے، عمران خان کی رہائش گاہ کےباہر عمران خان کے سیکرٹری سلمان آفتاب نے اساتذہ کے گروپ لیڈر سے مذاکرات کئے جس نے اپنے مطالبات تحریری طور پر سیکرٹری سلمان آفتاب کے حوالے کردئیے جومطالبات عمران خان کے پاس لے گئے ،سلمان آفتاب نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطالبات پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرچکے ہیں اساتذہ نے خبردار کیا کہ و ہ مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ قبل ازیں اسلام آباد انتظامیہ نے پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایکشن کمیٹی کے پی کے اپنے مطالبات کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کوڈی چوک و اسلام آباد پریس کلب کی طرف جانے سے روک دیا گیا جس پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
تازہ ترین