• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل،آن لائن)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے میڈیا سیل کے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا،لاہور سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق مریم نواز نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انکے میڈیا سیل کے 5 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔’ جنگ‘ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کیا خبر ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اب میرا کوئی میڈیا سیل نہیں ہے، اسلام آباد سے آنے کے بعد یہ معاملات ختم ہو گئے۔ قبل ازیں آن لائن نے خبر دی تھی کہ مریم نواز نے ایک میڈیا سیل قائم کیا جس کے بعد اس میڈیا سیل کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان سے شفٹ کر کے دبئی لے گئیں۔اس میڈیا سیل کے افراد نےریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی ایک منظم مہم چلائی تھی، ان میں سے پانچ افراد کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ان میں سے ایک میڈیا سیل ریاستی اداروں کو گالیاں دیتا تھا ، پولیس حراست میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم نے کس کے کہنے پر یہ کام کیا۔
تازہ ترین