• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے کی تردید

ماسکو (اے پی پی) روس نے افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں برطانوی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان بے بنیادرپورٹوں کا مقصد افغانستان میں نیٹو کی ناکامی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔امریکی فوجی عہدیداروں کے مطابق روس افغا نستا ن میں امریکی مشن کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔ افغانستان میں فوجی کارروائیوں کے نگران امریکی جنرل جوزف ووٹل نے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ عین ممکن ہے کہ ماسکو افغانستان میں طالبان کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہو۔
تازہ ترین