• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (جنگ نیوز)نیویارک میں دو بم دھماکوںکے الزام میں گرفتار احمد خان رحیمی پر فرد جرم عائد کردی گئی ، گذشتہ سال ستمبر میںان دھماکوں میں30افراد زخمی ہوئے تھے، اُنھیں پیر کے روز عائد کردہ تمام الزامات میں ملوث پایا گیا۔نیو جرسی کے شہر، الزبیتھ سے تعلق رکھنے والے 29 برس کے احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اُن پر ثابت ہونے والے الزامات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے اور بھیڑ والے کھلے مقام پر بم حملے کے الزامات عائد تھے۔محکمہٴ انصاف کے بیان میں قائم مقام معاون اٹارنی، ڈینا بوئنتے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ رحیمی کے جرائم پر اُنھیں احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے۔قائم مقام وفاقی اٹارنی جون کِم نے کہا ہے کہ ’’داعش اور القاعدہ کے بہکاوے میں آ کر رحیمی نے نیو جرسی اور مین ہٹن کے مرکز چیلسیا کی سڑکوں پر بم نصب کیے اور دھماکے کیے، جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو جانی نقصان پہنچانا اور اُنھیں معزور کرنا تھا۔ رحیمی کے نفرت پر مبنی جرائم کا جواب فوری اور پختہ انصاف کے ذریعے دیا گیا ہے‘‘۔
تازہ ترین