• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں گلزار ہجری میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو نیب حکام کیخلاف کارروائی کا حکم دینگے۔ عدالت نے نیب سے ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ 14؍ نومبر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میںچیف جسٹس احمد علی شیخ کی سر براہی میں قائم دو رکنی بینچ کے رو برو منگل کو گلزار ہجری میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دو ران نیب کی جانب سے عدالت میںجواب جمع نا کرانے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےریماکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو نیب حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دینگے۔ عدالت نے نیب سے ملزموں کیخلاف پیش رفت رپورٹ 14 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سےگلزار ہجری اسکیم 33؍ میں غیر قانونی پلاٹس کی فروخت کیس میںملزم غلام حیدر سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین