• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم برائے فروخت، مستقبل پی ایس پی کا ہے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم برائے فروخت ہے، پی ایس پی نے عوام کو متبادل قیادت دے دی ہے اور عوام کی جانب سے بھی ہمیں خوش آمدید کہا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مخدوم ہاؤس ہالا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا اپنا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ جماعت اب مینڈ یٹ برائے فروخت کا اشتہار لگا کر گھوم رہی ہے۔ انہوں نے اسکی مثال دیتے ہو ئے کہا کہ یہ کس طرح اپنی قیمت لگواتے ہیں اسکا اندازہ چند ہفتوں کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے، یہ پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف بولے پھر مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم کو ووٹ دیے اور وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ جاتے ہیں، اس کے بعد پیپلز پارٹی کے در پر پہنچ گئے اور اپنا سینیٹ کا امیدوار ان کے حق میں بٹھادیا، اس کے بعد تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کو اپنے یہاں مدعو کرتے ہیں، انہوں نے ہی سینیٹ میں نااہل کے حق میں ایک ووٹ دیکر ترمیم پاس کرادی، اس کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کرکے انہیں نیب کے چیئر مین کا نام دے دیا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم مینڈیٹ برائے فروخت پارٹی بن گئی ہے اب مستقبل پی ایس پی کا ہے ۔
تازہ ترین