• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'تاج محل ہی کیوں ؟ ایوان صدر اور پارلیمنٹ بھی گرائیے، سماج وادی پارٹی کے رکن کا جواب

نئی دہلی (جنگ نیوز) بی جے پی کے ایک سینئر رہنما سوم سنگیت کی جانب سے تاج محل کو انڈیا پر بدنما داغ قرار دیے جانے کے بعد سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے کہا ہے ’تاج محل ہی نہیں، راشٹر پتی بھون اور پارلیمنٹ کو بھی منہدم کر دینا چاہیے‘۔صحافی شکیل اختر کے مطابق ٹیلی ویژن چینلوں پر دکھائے گئے ایک بیان میں اعظم خان نے کہا کہ اگر غلامی کی نشانیوں کو مٹانا ہے تو صرف ’تاج محل ہی کیوں، راشٹر پتی بھون، پارلیمنٹ، لال قلعہ، قطب مینار، آگرے کا قلعہ سبھی کو گرائیے۔ یہ سبھی عمارتیں تو غداروں اور لٹیروں نے ہی بنوائی تھیں‘۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی عمارتوں کو گرا دینا چاہیے ’جن سے ماضی کے حکمرانوں کی بو آتی ہو‘۔اعظم خان کا یہ بیان بی جے پی کے رہنما سوم سنگیت کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تاج محل ہندوستان کی تاریخ کا ایک ’کلنک‘ ہے اور اسے بربریت پسندوں اور غدراروں نے بنوایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تاریخ کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے‘۔
تازہ ترین