• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹوکل ٹنڈومحمدخان میں اسپتال کا افتتاح اور دیوالی کی تقریب میں شرکت کرینگے

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جمعرات کو(کل)ٹنڈومحمدخان میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کارڈیوکیئراسپتال کا افتتاح کریں گے جبکہ بعدازاں وہ دیوالی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19اکتوبرکو ٹنڈومحمدخان کے دورے پر آرہے ہیں۔
تازہ ترین