• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کے قاتل وہ ہیںجن کی کرپشن بے نقاب کی، مالٹا میں پاناما پیپرز پر کام کرنے والی خاتون صحافی کے بیٹے کا الزام

والیٹا(جنگ نیوز) پاناما پیپرز کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرنے والی اورمالٹا کی مشہور صحافی و بلاگرکے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ کو حال ہی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں قتل کیا گیا ہے،میتھیو کااپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ میری والدی کو جس وقت دھماکے میں ہلاک کیا گیا میں کیسے ان کی طرف جا سکتا تھا،میری ماں کی لاش کے ٹکڑے ہر طرف تھے، تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرز سے دنیا بھر میں ہلچل مچانے والی53سالہ ڈیفنی کیروانا گیلیزیا بیدنجا اپنے گھر کے قریب ہی تھی کہ جب ان کی گاڑی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی،ڈیفنی گیلیزیا کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ کو ان لوگوں نے قتل کروایا جن کی کرپشن کو انہوں نے بےنقاب کیا ،ڈیفنی گیلیزیا کے بلاگز ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور انڈر ورلڈ کے ممبران کے لیے پریشان کن تھے اور حال ہی میں انھوں نے وزیر اعظم اور ان کے دو قریبی ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کی نشاندھی کی تھی جنھوں نے اپنی دولت آف شور کمپنیوں میں چھپا رکھی تھی۔کسی گروہ یا فرد نے ڈیفنی گیلیزیا کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔وزیر اعظم جوزف مسکت نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ وہ ان کی موت کی پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک میں آزادی رائے پر حملہ ہے۔انھوں نے کہا ڈیفنی گیلیزیا نہ صرف ان کی نقاد تھی بلکہ دوسرے لوگ بھی ان کی تنقید کی زد میں تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ڈیفنی گیلیزیا کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لائیں گے۔
تازہ ترین