• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں نے پنجاب اسمبلی کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں کسان اتحاد نے دوسرے روز بھی کسانوں نے پنجاب اسمبلی کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا، مظاہرین کے احتجاج باعث ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کی روانی متاثر ، صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد نے ملتان روڈ کے دونوں اطراف سٹرکیں بلاک کر دیں، پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے کی کوشش کی جس پر کسانوں نے کنٹینر پر ڈنڈے برسا دیئے اور پولیس کو کنٹینر ہٹانا پڑے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے مختلف اجناس پر سبسڈی بحال کی جائے اور شوگر ملز کے ذمہ واجب الادا 30 ارب روپے کی ادائیگی کرائی جائے۔ ان کا کہنا ہے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ احتجاج کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین