• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن میں مایوسی ہالینڈ کی ڈائری…راجہ فاروق حیدر

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اس کی مشکلا ت اور مسائل کا حل کرنا حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے شاید حکومت اس وقت اپنے مسائل میں اس قدر جکڑی ہوئی ہے کہ وہ اپنی دیگر ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے85لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا کے سو سے زائد ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور شب و روز محنت مشقت کرکے 17ارب ڈالر سے زائد زر مبادلہ کما کر وطن عزیز بھیجتے ہیں یہ زرمبادلہ ملکی معیشت سنوارنے میں ریڑھ کیہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہ بات حقیقت ہے کہ اس وقت وطن عزیز بری طرح بیرونی قرضوں کے نیچے دبا ہوا ہے حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے مرکزی اور صوبائی کمیشن قائم کئے ان تمام تر اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اوورسیز پاکستانیوں میں ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے مایوسی پائی جارہی ہے اکثر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ہمارے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں حکومتی وزراء غیر ملکی دروں پرآتے ہیں انہیں باقاعدہ مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے لیکن پاکستان جاکر کسی نے کبھی متعلقہ اداروں سے گفت و شنید نہیں کی بے شمار لوگوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کرلئے گئے ہیں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی تشویش میں مبتلا ہیں وہ کیا کریں سول کورٹس میں کیس چل رہے ہیں گذشتہ دنوں میری مانچسٹر میں مقیم ضعیف العمرپاکستانی سے ملاقات ہوئی جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے وہ بتا رہے تھے کہ لاہور بھٹہ چوک پرواقعہ میری کوٹھی پر ان کے بھائی کے داماد نے قبضہ کرلیا ہے اور وہ سول عدالتوں کے چکر میں ہیں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو پریشان حل ہیں۔
کشمیر پیس کونسل نیدر لینڈ کے زیر اہتمام 25,26 اکتوبر ڈچ پارلیمنٹ اور عالمی عدالت ہیگ کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف خواتین اورمردوں کی علیحدہ علیحدہ ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے گا۔
نیدر لینڈ میں حق و صداقت کے تاریخ ساز واقعہ کربلا کی یاد میں مساجد میں تقریبات اور امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا دی ہیگ میں حسینی مشن نیدر لینڈ کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی میں باقاعدہ یکم تا دس محرم الحرام مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں نظامت کے فرائض سید اعجاز حسین سیفی نقوی نے ادا کئے برطانیہ سے آئے ہوئے عالم دین مولانا امیر حسین حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کسی ایک مسلک مذہب،ملک یا قوم کے ہیرو نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کے علمبردار ہیں۔ 14صدیاں گذرنے کے بعد بھی واقعہ کربلا ہمارے دلوں کی دھڑکن بنا ہوا ہے۔9محرم کو جلوس تعزیہ ذوالجناح تابوت حضرت امام حسینؓ علم حضرت عباس علمدار بھی محفل علی امام بارگاہ سے برآمد کیا گیا پاکستانیوں کے علاوہ جس میں ترکی، افغانی، ایرانی اور ایرانی عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ ایمسٹرڈیم میں بھی ادارہ جعفریہ کے زیر اہتمام مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرعلی عباس نقوی نے خطاب کیا۔
عالمی عدالت انصاف ہیگ میں کلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو ایڈ ہاک جج نامزد کردیا گیا ہے عالمی عدالت ہیگ میں پاکستان کا کوئی جج نہیں بلکہ بھارت کا جج بھنڈاری عالمی عدالت میں جج کی حیثیت سے موجود ہے۔

تازہ ترین