کراچی(اسٹاف رپورٹر)سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ جاری ہے ،بدھ سبزی منڈی میں بھنڈی کی فی کلو تھوک قیمت 80روپے،مٹر کی فی کلو تھوک قیمت 230روپے ،ٹماٹر کی فی کلو تھوک قیمت 120روپے ،پیاز کی فی کلو تھوک قیمت 85 روپے ،اور سلاد پتہ کی فی کلو تھوک قیمت 110روپے رہی ، جبکہ اوپن مارکیٹ بھنڈی کی فی کلو خوردہ قیمت تقریباً100روپے ،مٹر کی فی کلو خوردہ قیمت تقریباً250 روپے ، ٹماٹر کی فی کلو خوردہ قیمت 150 روپے ،پیاز کی فی کلو خوردہ قیمت تقریباً 100 روپے اور سلاد پتہ کی فی کلو خوردہ قیمت 150 روپے تک رہی ، تاہم سبزیوں کی خوردہ قیمتیں علاقوں اور معیار کے تناسب سے مختلف بھی ہوتی ہیں ، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ میں سبزیوں کی قیمتوں کو مستحکم قرار دیا گیا ہے ، لیکن خوردہ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی ہے، کمشنر کراچی کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات صرف سبزی منڈی تک محدود ہو کر رہ گئے ، جبکہ خوردہ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کرنے کا کوئی مؤثر نظام نہیں ہے ۔