• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پرآئل ٹینکرزمالکان نےدھرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(این این آئی)پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کرایوں میں 50فیصد اضافے کا اعلان نہ کیا گیا تو احتجاجاً دھرنا دیںگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن اسلم خان نیازی نے کہا کہ آئل ٹینکر کا کرایہ بہت قلیل دیا جاتا ہے اور معیار نمبر ون مانگتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل ٹینکروں کے کرایوں میں اضافہ اور اربوں روپے کی کٹوتی واپس کی جائے، حکومت نے کرایوں میں 50فیصد اضافے کا اعلان نہ کیا تو اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس کے سامنے ہزاروں آئل ٹینکرز کے ساتھ دھرنا دیا جائیگا۔اسلم خان نیازی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور آئل ٹینکرز کے کرایوں میں کمی کی وجہ سے15ہزار آئل ٹینکرز مالکان کاروبار بند کر کے بے روز گار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے لگائی گئیں پابندیاں سیکورٹی رسک ہیں، مسائل کے حل کے لیے اوگرا کو ختم کرکے اس کی ذمہ داریاں منسٹری آف پیٹرولیم کے حوالے کی جائیں۔
تازہ ترین