• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیکو کے تیرتے ٹرمینل سے 50 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد

کراچی(پ ر) بائیکو پٹرولیم کے سنگل پوائنٹ لنگر نے اپنے آغاز سے اب تک 50 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد کیا ہے۔ یہ جون تا ستمبر ہونے والی شدید بارشوں کے موسم سمیت 2012ء سے مسلسل آپریشن میں ہے جو اس سے پہلے اس علاقہ میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ بائیکو کا ایس پی ایم پاکستان کا واحد تیرنے والا ٹرمینل اور خام تیل اور پٹرولیم کی ریفائنڈ مصنوعات کی ملک میں ترسیل کے انداز کو تبدیل کرنے والا ہے۔ ایس پی ایم گہرے سمندر میں نصب ہے اور ساحلِ سمندر اور زیرِ سمندر موجود 15 کلومیٹر کی پائپ لائنوں کے ذریعے اسٹوریج ٹینک سے منسلک ہے۔ بائیکو کی اسٹوریج کی استعداد ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے۔
تازہ ترین