• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل بینک ورچوئل کارڈ کا اجرا کرنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک بن گیا

اسلام آباد(اے پی پی) فیصل بینک لمیٹڈ ملک میں ورچوئل کارڈ کا اجراء کرنے والا پہلا کمرشل بینک بن گیا ہے۔ فیصل بینک کا موبٹ ورچوئل کارڈ ایک ایسا ڈیجیٹل کارڈ ہے جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں آپ کی آن لائن ادائیگیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محفوظ ای کامرس خریداری کے قابل بناتا ہے۔ موبٹ ورچوئل کارڈ ماسٹر کارڈ سے چلتا ہے اور دوبارہ بھرے جانے اور/یا ایک مرتبہ استعمال ہونے والےاسٹورڈ ویلیو کارڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو موبٹ کے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فیصل بینک کے صارفین کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں اور یہ تمام مقامی اور بین الاقوامی مرچنٹ یا ویب سائٹس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین