• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کےساتھ آزادانہ تجارت کامعاہدہ متوازن بنایاجائے،میاں زاہد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوست ملک چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو متوازن بنانے پر پیش رفت کو قابل اطمینان بنایا جائے۔ گزشتہ 10 سال کے دوران اس معاہدے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستانی68 مزید اشیاء کو اپنی منڈی تک رسائی دینے کی حامی بھری ہے جبکہ ایف ٹی اے کی فہرست میں پہلے سے موجود اشیاء پر بھی رعایت دینے پر غور کر رہا ہے مگریہ سب ناکافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات جنوری میں ہونگے جنھیں نتیجہ خیز بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور تجارتی معاہدوں سے ایسے افسران کو دور رکھا جائے جنکی نا اہلی کی وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
تازہ ترین