• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی سے پاکستان اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوا،پرویزملک

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی سے یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین جین لامبرٹ اور سٹاور لمبریندس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹیرین اور اعلیٰ حکام کو پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد سے آگاہ کیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات جو جی ایس پی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں، کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں برآمدات میں اضافہ سے غربت کا خاتمہ، پائیدار امن کا فروغ، گڈ گورننس شامل ہیں اور ان پر مذاکرات کئے گئے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ جی ایس پی نے نہ صرف پاکستان کو فوائد پہنچائے جو تجارت کے اضافے کی صورت میں سامنے آیا بلکہ یورپی یونین کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا جس نے پاکستان سے درآمدات میں اضافہ کیا۔ مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں۔
تازہ ترین