• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، انسداد پولیو مہم ،جھوٹی رپورٹس فراہم کی جارہی ہیں،عثمان خالد

خیرپور (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 محمد عثمان خالد نے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر نہیں ہے جھوٹ پر مبنی رپورٹیں فراہم کی جا رہی ہیں انسداد پولیو مہم پر مامور عملہ اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہا غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ محمد عثمان خالد نے خبردار کیاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور دل میں خدا کا خوف رکھ کر ڈیوٹی کریں انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم نہایت حساس کام ہے اس لیے حساس کام کو حساس طریقے سے سرانجام دینا ہو گا۔
تازہ ترین