• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چکن گنیا وائرس سے29ڈینگی سے23افراد متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بدھ کوچکن گنیا وائر س سے29جبکہ ڈینگی وائرس سے23افراد متاثر ہوگئے۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ اب تک چکن گنیا وائر س سے 160اور رواں سال 4519افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ڈینگی وائر س رواں ماہ سے 375اور رواں سال 1605افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ سال ڈینگی وائر س سے 11ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ مچھر سے ہی پھیلنے والی بیماری ملیریا سے بھی ہزاروں شہری متاثر ہو رہے ہیں لیکن ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اعداد وشمار جاری نہیں کیے جاتے ۔ماہرین صحت کے مطابق سال کے اختتام پر بھی مچھر کے کاٹے کی بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ان اداروں کو چاہیے کہ مچھروں کے خاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔
تازہ ترین