• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرین کی زد میں آکر اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حددو بلدیہ ٹاؤن 24مارکیٹ مواچھ موڑ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ذد میں آکر عمر رسیدہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی عمر 65سال کے قریب ہے، لاش کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو سرد خانے میں رکھوادیا ہے ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 22سالہ حاشر ولد احمد معین الدین کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ محمود آباد میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ ریلوے تھانے کی حدود محمود آباد ریلوے پھاٹک کے قریب 50 سالہ محمد زبیر ولد محمد ذکی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ریسکیو ادارے کے رضا کار قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔ متوفی بہادرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔محمود آباد میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ منگھو پیر اورکورنگی میں فائرنگ سےدو افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کینٹ ریلوے تھانے کی حدود محمود آباد ریلوے پھاٹک کے قریب 50 سالہ محمد زبیر ولد محمد ذکی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ریسکیو ادارے کے رضا کار قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،متوفی بہادرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے،دریں اثنامنگھو پیر کے علاقے گرم چشمہ کےنزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسےعباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمی کی شناخت 25سالہ الطاف ولد عبدالرحمن کے نام سے کی گئی اور واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے،علاوہ ازیں زمان ٹائون تھانے کی حدودکورنگی سیکٹر 51/Cمیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 50سالہ خاتون رخسانہ زوجہ وحید کو زخمی کردیا زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین