• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی کے 2واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر مینشن کے قریب واقع آٹوز کے گودام اور شریف آباد میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کربروقت کارروائی کے بعد مزید تباہی سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق میٹھا در کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے عقب میں واقع وزیر مینشن کے قریب واقع آٹوز اسپئیر پارٹس کے گودام میں بدھکواچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پرپولیس اور فائربریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،فائربریگیڈکے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔شریف آباد تھانے کی حدودگجر نالہ کے نزدیک واقع پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں منگل و بدھ کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار اور خام مال جل گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
تازہ ترین