• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو برادری آج دیوالی منائے گی،مندروں پر چراغاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہندو برادری جمعرات کو دیوالی کا تہوار منائے گی، دیوالی پرشہر کے مختلف مندروں، گھروں اور ہوٹلوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، ہندو برادری کے افراد نے دیوالی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گھروں کی تزئین و آرائش کرلی گئی ہے نئے کپڑے سلوا ئے گئے ہیں، مندروں اور گھروں میں دیوالی کے موقع پر مختلف شکلوں کے چراغ جلائے جائیں گے، اس دن دیئے گھروں کے اندر اور باہر رکھے جائیں گے، خوشحالی اور دولت کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جائے گی۔
تازہ ترین