• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور بنوں میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت کی طرف سے محض تعزیت کے بیان جاری کر کے دیگر ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ سمجھ لیا جاتا ہے، کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں حکومتی ناکامی سوالیہ نشان ہے، کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہو گی، ان خیالات کا اظہار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاوس نیو رضویہ میں علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ مختار امامی، مولانا باقر زیدی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین