• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این جی اوز کو رجسٹریشن کی تجدیدکرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برا ئے سما جی بہبود شمیم ممتاز نے 4ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 7روز میں رجسٹریشن کی تجدید کرالیں بصورت دیگر ان کی رجسٹریشن منسو خ سمجھی جائے گی یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہو ں نے کہا کہ محکمہ سما جی بہبو د کے تحت 12ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں جن پر قوانین کے تحت سالا نہ آڈٹ لازم ہے،انہو ں نے کہا کہ 4ہزار سے زائد این جی اوز کو آڈٹ اور رجسٹریشن کی تجدید کیلئے نوٹس جار ی کئے گئے تھے لیکن تا حا ل ان کی جانب سے کو ئی جواب مو صول نہیں ہوا،صو با ئی مشیر سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا کہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7یوم کے اندر تما م این جی اوز رجسٹریشن کی تجدید کروائیں بصورت دیگروہ اپنی رجسٹریشن منسوخ سمجھیں،اجلا س میں ڈائریکٹر جنر ل سو شل ویلفیئر رحیم لا کھو ،ڈپٹی ڈائریکٹر (والنٹری ایجنسیز ) سیما ناز و دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین