• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے سرطان نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کے سرطان نے پاکستان کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، دوہرئے تعلیمی معیار نے ملک کے عوام کو تقسیم کردیا ہے ،کرپشن ایسی لعنت اور کینسر ہے جس سے بے انصافیاں ،لاقانونیت جنم لیتی ہیں، غیر منصفانہ معاشی نظام اور حکومتی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مشینری اسکول جن میں غیر اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے فوری بند کئے جائیں ،اسلام ہمیں جدید عصر تعلیم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے تاکہ اسلام کو جدید دور کے مطابق دنیا میں روشناس کرانے کے ساتھ دنیا کی سازشوں کا علم وشعور سے مقابلہ کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کالج ویونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایک طرف کرپشن نے عوام کو حقوق سے محروم کیا تو دوسری طرف دوہرے تعلیمی نظام نے ملک کی عوام کو تعلیم سے دور کیا ہے ،جہالت ،لاعلمی کا فائدہ اٹھا کر کرپٹ حکمران اور اسلام دشمن قوتیں غریبوں کے حقوق کا استحصال کررہے ہیں، آؤ ملک سے کرپشن اور دوہرے نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں 2018کے انتخابات میں داغدار سیاستدانوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت پر یقین رکھتے ہوں۔
تازہ ترین