• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ قتل کیس،تفتیشی افسرکو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹھارہ سالہ ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں عدالت نےتفتیشی آفیسر کو حکم دیا کہ ‏آئندہ سماعت پر ہرصورت مکمل رپورٹ پیش کی جائے، تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں اٹھارہ سالہ ملازمہ فاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمان حسن مظہراور اہلیہ نگہت بی بی پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی آفیسر کو حکم دیا کہ تفتیشی افسر ڈی این اے اور کیمیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کریں، استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان پر گھریلو ملازمہ فاطمہ کو تشدد کرکے قتل کرنےکا الزام ہے۔
تازہ ترین