• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کی تین روزہ تقریبات کیلئے سیکورٹی پلانز تیار کر نے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ صوبائی سطح پر دیوالی تہوار کے حوالے سے تمام مندروں کی سیکیورٹی مربوِط اور مؤثر بنائی جائے اور اس حوالے سے سیکیورٹی پلانز ترتیب دئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر لکشمی پوجا اور دیگر مذہبی رسومات کے مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کوترجیح دی جائے اور دیوالی کی تین روزہ تقریبات پر تھانہ ٹو تھانہ روابط پر مشتمل سیکیورٹی امور کو غیرمعمولی بنایا جائے۔
تازہ ترین