• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائیاں،13ملزمان گرفتار،اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے عزیز بھٹی ، شاہ لطیف ٹاؤن اور کھوکھراپارکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان نظام الدین سیاسی وابستگی(ایم کیو ایم لندن)، نجم الاسلام عباسی سیاسی وابستگی (ایم کیو ایم لندن)، ندیم ظفر عرف ندیم پیٹرسیاسی وابستگی(ایم کیو ایم حقیقی) اور فیضان فاروق جس کی سیاسی وابستگی (ایم کیو ایم پاکستان) سے ہے کو گرفتارکر لیا،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،رینجرز نے دو سری کارروائی میں عزیز بھٹی اور قائد آبادکے علاقوں سے 6ملزمان محمد جمیل عرف جمی، سالک عظیم، نعمان خان، کاشف حسین، عبدالوہاب رشید عرف عبدل اور نعمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے سمیت متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں،تیسری کارروائی میں رینجرز نے عزیز بھٹی ، شاہ لطیف اور کھوکھرا پارکے علاقوں سے3 ملزمان میراج رسول سیال، محمد خورشید اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا،ملزمان علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی،ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین