• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے طالبان دہشت گرد سمیت 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے اورنگی ،کورنگی اور لیاری میں کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تحریک طالبان کے مفرور دہشت گرد سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں کارروائی کرتے ہو ئے ایک دہشت گرد شعیب کو گرفتار کر کےاسکے قبضے سے پستول برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے اور سوات میں فورسز پر حملوں میں ملوث اور سوات پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ کراچی میں روپوشی کاٹ رہا تھا ،سی ٹی ڈی نے دوسری کارروائی کورنگی کے علاقے میں کرتے ہو ئے ایک ملزم ولید حسین عرف W.Cکو گرفتار کر کے دستی بم ،پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پولیس نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے ،سی ٹی ڈی نے تیسری کارروائی لیاری میں کرتے ہو ئے ملزم زوہیب عرف گولڈن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزم کا تعلق گینگ وار گروپ سے ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے جبکہ لیاری کی پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب بھی تھا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین