• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کو ئٹہ میں دھما کہ اور 8پولیس اہلکارو ں کی شہا د ت کے واقعہ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھا م کیلئے ابتک ٹھو س اقداما ت نہیں کئے گئے اور دہشت گر دوں کی بیخ کنی کیلئے نیشنل ایکشن پلا ن کو اسکی رو ح کے مطا بق عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان ،وفا قی وزیر داخلہ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور قانون نا فذ کر نے والے ادارے امن وامان کے قیام اور دہشت گر دوں کیخلا ف بھر پو ر ایکشن کیلئے اقداما ت بر وئے کا ر لا ئیں اور دہشت گر دوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلا ئیں ۔رابطہ کمیٹی نے شہید ہو نے والے پولیس اہلکا رو ں کے لو احقین سے دلی تعزیت وہمد ردی اظہا ر کر تے ہو ئے انہیں صبر کی تلقین کی اورزخمی ہو نے والوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
تازہ ترین