• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت،سابق صدر ودیگر کی پیشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں ایک سو پچاسی ملین ڈالرزکرپشن سےمتعلق ریفرنس کی مزید سماعت 26اکتوبرتک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں سابق صدرنیشنل بینک ودیگرسولہ ملزمان کےخلاف بنگلہ دیش میں ایک سو پچاسی ملین ڈالرکرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صدرنیشنل بینک علی رضا سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔عدالت میں نیب کے پراسیکوٹرکا کہنا تھا کہ ‏سابق صدرنیشنل بینک سمیت 16 ملزمان نےنیشنل بینک کی بنگہ دیش برانچ میں کرپشن کی اورقومی خزانےکوایک سو پچاسی ملین ڈالرکا نقصان پہنچایا ۔ عدالت نےسپرینڈنٹ سینٹرل جیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 26اکتوبرتک ملتوی کردی۔ واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ سےملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونےکےبعد نیب نےعدالت کےباہرسےنیشنل بینک کےسابق صدر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
تازہ ترین