• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 س۔سر ! میری تعلیم ایم فل جغرافیہ ہے اور میں پی ایچ ڈی GIS Remote Sensingمیں کرنا چاہتا ہوں۔میں اپنا شعبہ جغرافیہ سے GIS Remote Sensingمیں بدلنا چاہتا ہوں۔ میں یہ شعبہ اس لئے بدلنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں پڑھانے کے علاوہ جغرافیہ کے شعبہ کا کوئی مستقبل نہیں۔براہِ مہربانی شعبہ تبدیل کرنے اور میرے مستقبل کے بارے میں مشورہ دیںکہ یہ میرے لئے بہتر ہے کہ نہیں؟۔ (رئیس محمود۔لاہور)۔
ج۔ڈیئر رئیس محمود!GISایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور Remote Sensingبھی شعبہ جغرافیہ کی ایک ابھرتی ہوئی ذیلی شاخ ہے جس کی مستقبل میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ Geospatial Technologies, Remote Sensingاور Cartographyپر بھی غور کریں اگر آپ آگے چل کرPhDکرنا چاہتے ہیں۔اس طرح سے آپ کے PhDختم ہونے پر پڑھانے اور ریسرچ میں مجموعی طور پر بہت زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔میرے خیال ہے کہ آپ میرے مشورے پر عمل کر سکیں گے۔
س۔میں اے لیول کا طالب علم ہوں اور انشا اللہ 2018میں میرا اے لیول مکمل ہوجائے گا۔ میرے مضامین فزکس ،کیمسٹری اور ریاضی ہیں۔اس سال میں میرا GPA 3.25رہا اور میں رسالپور سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کرنا چاہتا ہوںکیونکہ یہ شعبہ صرف اسی ادارے میں ہے۔ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایروناٹیکل انجینئرنگ کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے اور کیا یہ شعبہ میرے لئے اچھا ہے یا نہیں؟(صبیح زاہد۔لاہور)
ج۔ڈیئر صبیح زاہد! ایروناٹیکل انجینئرنگ بہت ہی اہم اور تسلیم شدہ شعبہ ہے اور اس کیلئے رسالپور ایروناٹیکل انجینئرنگ سینٹر بہترین ادارہ ہے ۔مجھے امید ہے کہ آپ اس میں داخلہ لے پائیں گے اور اپنی ڈگری بہترین نمبروں سے پاس کرپائیں گے۔ ایروناٹیکل انجینئرنگ اور اسے کے ابھرتے ہوئے ذیلی شعبوں میں بہت زیادہ روشن مستقبل ہے۔ جیسا کہ ڈرون انجینئرنگ ،ایڈوانس روبوٹکس، ائیروناٹیکل، آٹو موبائل اور مختلف شعبوں میں آپ کے کام کرنے کے مواقع اور امکانات روشن ہیں۔
س۔سر! میری بیٹی نے او لیول کیا ہے اب وہ اے لیول کرنا چاہتی ہے مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا اس کو ایم بی بی ایس یا بیچلر آف انجینئرنگ میں داخلے کیلئے نمبروں میں کمی ہوگی ؟اور equivalencyکس فارمولہ کے تحت بنتی ہے ۔پلیز بتائیے ۔(سید انیس الرحمن ۔کراچی)
ج۔ڈیئر انیس الرحمٰن! IBCCاسلام آباد او لیول اور اے لیول کو الگ الگ دیکھتا ہے جس کیلئے برطانوی تعلیم جیسا کہ GCSE O-A Level اور امریکن ڈپلومہ یا جو بھی تعلیم ہو اس کیلئے ایک خاص Conversionکا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے ۔ بورڈ GCSE O/A Levelکے طالب علموں کے حاصل کردہ نمبروں کی مساوات کے فارمولوں کی باقاعدگی سے نظر ثانی کرتا رہتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے آپ یہ ویب سائیٹ وزٹ کریں www.ibcc.edu.pk/equivalence.php۔ جو واضع طور پر میڈیکل یا انجینئرنگ کی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے فارمولے اور مساوات بتاتی ہے۔
س۔میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کی ہے اور میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لینا چاہتا ہوں مگر میرے والدین کا کہنا ہے کہ اس شعبہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور چونکہ میں نے کمپیوٹر سائنس نہیں پڑھی اس میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میرا ذہن صرف کمپیوٹر سائنس کی طرف ہے۔ براہِ مہربانی مجھے بتائیںکہ اس کا ا سکوپ سافٹ ویئر انجینئرنگ سے زیادہ ہے؟ اور اس کے لئے FASTیا Comsatsمیںسے کونسی یونیورسٹی بہتر ہے۔ (عمید حسن۔گجرانوالہ)
ج۔ڈیئر عمید ! اگر آپ ریا ضی فزکس میں اچھے ہیں تو آپ کو کمپیوٹر سائنس میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔ بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کمپیوٹنگ کے ترقیاتی پہلو سے متعلق ہے اور یہ آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے کہ آپ سائنس یا انجینئرنگ کی طرف جاتے ہیں۔ BSکمپیوٹر انجینئرنگ ہارڈ ویئر سے متعلق علم ہے ۔اس شعبہ میں بہت کام ہورہا ہے اور بے شک کمپیوٹر انجینئرنگ کرنا آپ کیلئے فائدہ مند رہے گا۔ Fastاور Comsatsدونوں ہی بہت اچھی یونیورسٹیاں ہیں۔ آپ کے بہترین مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

تازہ ترین