• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک مستقبل شناس کا بہت چرچا ہے۔
کل میں اس کے پاس بالٹی مور گیا۔
"تمہارے خوابوں کا شہزادہ گھوڑے پر بیٹھ کر آ رہا ہے۔"
اس نے گوری لڑکی کو خوش خبری سنائی۔
لڑکی کِھل گئی۔
سو ڈالر فیس ادا کی۔
"تمہارے خوابوں کی شہزادی اونٹ پر بیٹھ کر آ رہی ہے۔"
اس نے عرب لڑکے کو خبر دی۔
لڑکا نے دو سو ڈالر پیش کئے۔
"کیا مجھے کبھی دولت کی دیوی ملے گی؟"
میں نے دریافت کیا۔
مستقبل شناس ہنسا،
"ہاں، دولت کی دیوی تم سے ملنے آ رہی ہے۔
لیکن وہ کچھوے پر بیٹھ گئی ہے۔"

تازہ ترین