• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار میجر جنرلز کی ترقی، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کورکمانڈر ملتان تعینات

Todays Print

راولپنڈی(جنگ نیوز‘آئی این پی) پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈو گر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں وتقرریاں کی گئی ہیں جن کے تحت 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ماجد احسان‘ میجر جنرل عامر عباسی‘ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر اور میجر جنرل حمود الزمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان کو لیفٹیننٹ جنرل (ر)رضوان احمدکے قبل ازوقت استعفے کےبعد صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین