• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلیں گے،امریکی وزیرخارجہ

Todays Print

واشنگٹن (نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف بھارت کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ، دہشت گردی کیخلاف لڑنا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے ، امریکا چاہتا ہےپاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر گہری نظر رکھنے میں امریکا کی معاونت کرسکتا ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اتحاد ی ہے ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق کوئی نرمی نہیں برتیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن تھنک ٹینک کے سینٹرل فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا مہذب قوم کا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے، بحرہند کے علاقے میں امن وسلامتی کویقینی بنانے کیلئے امریکا اوربھارت کومل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

ریکس ٹلرسن نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنوبی چین کے سمندروں میں چین کا اشتعال انگیز رویہ براہ راست بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جس کیخلاف بھارت اور امریکا کا موقف ایک ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں امریکا بھارت دوستی کو نسل کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بھارت امریکا کو پاکستان پر گہری نظر رکھنے اور ملک کو دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہونے کے حوالے سے مکمل احتساب میں بھرپور معا ونت فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے افغانستان اور جنوبی ایشیا بھر میں مفاد دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے میں ہے جو امریکا کی سلامتی کیلئے سنگین بنے ہوئے ہیں ، ہم جوہری ہتھیار بھی دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے کے خواہاں ہیں ، ہم اہداف کے حصول کے لئے اپنی قومی طاقت کے تمام اقتصادی سفارتی اور عسکری عناصر کا بھرپور استعمال کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے دفاع کے حوالے سے سخت پالیسی اپنا ئی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا زبر د ست اتحاد ی ہے اور ہم اسکی قدر کرتے ہیں تاہم دہشتگر د وں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ملک کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتیں گے۔

تازہ ترین