• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

Todays Print

ابوظہبی (جنگ نیوز)امام الحق کی ڈیبیو پر سنچری اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0کی ناقابل شکست برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔اوپنر امام الحق مین آف دی میچ قررا پائے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 209 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 43 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات اپنا پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق کی 124 گیندوں پر سنچری تھی۔ انھوں نے 5 چوکے اور دو چھکے مارے۔

وہ ون ڈے میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سلیم الٰہی کے پاس یہ اعزاز ہے۔ پاکستانی بولر حسن علی نے 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان نے 37 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور جنید خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ حسن علی 50 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی باؤلر بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 24ویں میچ میں سرانجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 میچز میں 50 وکٹیں لی تھیں۔ے۔پاکستان اور سری لنکا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیموں میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد اور عماد وسیم کی جگہ امام الحق اور فہیم اشرف کو کھلایا گیا ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئٹ کر کے امام الحق کو کرکٹ کی دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

تازہ ترین